Wednesday, November 6, 2024

ائر مارشل اصغر خان کو خراج عقیدت

آخر  اصغر خان کی طرح ہر ایک کو یہاں سے جانا ہے۔

اُن کی زندگی اور خدمات قوم کے لیے بڑا خزانہ ہے۔

بڑا ہی نام کمایا اُنھوں نے پاک ائرفورس کی مضبوط بنیاد رکھی

اُسی کے نتیجے میں قوم کو ایک بہترین  ائرفورس ملی۔

ہاں ائرماشل نور خان کی محنت بھی اس میں شامل ہے۔

اور دونوں یاد کئے جاتے ہیں ائرفورس میں عزت سے یہ اُسی کا حاصل ہے

نہ ہو سکے کامیاب وہ پاکستان وہ پاکستان کی سیاست میں

وہ ہو بھی سکتے تھے کیسے کامیاب اس گندگی میں

ورنہ اُن کے کردار پر انگلی اُٹھائے ہے کسی کی مجال

اے میرے چیف میرے لیڈر اے میرے خان

تیرا نام رہے گا ہمارے دلوں میں جب تک ہے پاکستان

اور پاکستان رہے گا زندہ و پائیندہ ہمیشہ کے لیے

اور تیرا نام بھی رہے گا ساتھ اس کےہمیشہ کے لیے

کہاں چلے گئے ہیں لوگ اس ملک سے تیرے طرح کے

کیا ماؤں نے بند کردیے ہیں بچے جننا تیری طرح کے

یاکہ پھر ہم کسی اور ڈگر پر چل پڑے ہیں

بھول  گئے اپنے اسلاف کو کسی اور طرف نکل گئے ہیں

قائم ہے یہ  ائرفورس آج بھی اُسی طرح جیسے تو چاہتا تھا

یہ سر بلند رکھے گی قوم کا اُسی طرح جیسے تجھے پسند تھا

ہم کبھی بھلا نہ پائیں گے تجھ جیسے ہیرو کو

پاکستانی قوم سلام کرتی رہے گی ہمیشہ تجھ کو

میری دُعا ہے کہ اللہ تجھے اونچا مقام دے معاف کردے تیرے گناہوں کو اور جنت نصیب کرے

(آمین)

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -

Latest Articles

- Advertisement -